شاہجمال(نامہ نگار)شہریوں ضیاء راؤ,فخر امام گیلانی,میاں اطہر حسن ,چوہدری اشفاق اور سرفراز گیلانی نے بتایا کہ ملانوالا چوک تا عثمان کوریہ روڈ نیا تعمیر کیا جارہا ہے جس کا لیول چار فٹ اونچا رکھے جانے کے باعث شاہجمال مین بازار اور ملحقہ محلے حسین آباد,نواں شہر ,فضل آباد اور کوٹانے والا نشیب میں جا رہے ہیں ایس ڈی او نے بتایا کہ سیوریج منصوبہ روڈ کیساتھ شامل ہی نہیں ہے تاہم نوجوانوں نے ڈیپارٹمنٹ کو روڈ کے لیول کو کم سے کم رکھنے کے لئے مختلف آپشن پر غور کرنے کی درخواست بھی کی اور وہ ایم پی اے سردار عون سے ملے ایم پی اے عون حمید ڈوگر نے محکمہ پبلک ہیلتھ سے بات کرکے سیوریج کے مسئلہ کو پہلے حل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔