میلسی‘ 25 روز سے کھودا گڑھا تاحال پُر نہ کیا جا سکا‘ حادثات معمول 

میلسی(نمائندہ نوائے وقت)سیوریج سسٹم کھولنے کیلئے کھودا گڑھا تاحال پُر نہ کیا جا سکا‘ حادثات معمول۔ تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے تقریبا 25 دن قبل معروف شکوری فوڈ سٹریٹ میں سیوریج لائن کی خرابی کے باعث گہرا گڑھا کھودا مگر ابھی تک نہ تو گلی کا سیوریج سسٹم ٹھیک ہوا صبح سے شام تک پانی کھڑا رہتا ہے اور گڑھا بھی بند نہ کیا گیا جس کی وجہ سے روزانہ اس گڑھے میں راہگیر گر کر زخمی ہونے لگے شہریوں محمد طارق، سعادت، شبیر، رانا حسنین اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے فوری طور پر سیوریج سسٹم بحال کر کے گڑھا بھرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن