کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سبزی منڈی کے دروازے پر زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں زوردار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں مختلف عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکا سبزی منڈی کے دروازے پر ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکار دھماکے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ دھماکے کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں زور دار دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔اس حوالے سے 2ماہ قبل پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا چمن کے علاقے شہید ساجد خان مہمند روڈ پر ہوا،جس وقت دھماکا ہوا اُس وقت جے یوآئی نظریاتی کے صوبائی امیرمولانا عبدالقادرلونی کی گاڑی نزدیک تھی۔
رواں ماہ کے آغاز میں کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر پارک کے قریب دھماکہ ہوا۔جس کے نتیجے میں3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
یکم جولائی کو ہونے والے دھماکے کےبعد گاڑی کو آگ لگ گئی، جس کے بعد فائربریگیڈ طلب کرلی گئی، دھماکے کی جگہ پر موجود زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔