اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 10 لاکھ 8 ہزار 446 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کا شکار 23 ہزار 48 شہری جاں بحق ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 32 مزید شہری انتقال کر گئے۔کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 947 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 17 لاکھ 17 ہزار61 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 32 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1 ہزار 641 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے ملک بھر میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 27 ہزار 599 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 57 ہزار 799 ہو گئی۔
صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 53 ہزار 238 افراد متاثر جبکہ 10 ہزار 944 جاں بحق ہوئے، سندھ میں کیسز 3 لاکھ 67 ہزار 92 جبکہ وائرس کے باعث مجموعی اموات 5 ہزار 833 رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 41 ہزار 925افراد کورونا سے متاثر جبکہ 4ہزار420انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں 29 ہزار 571افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 325 کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے 23 ہزار 93کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 610شہری جاں بحق ہوگئے۔ اسلام آباد میں وائرس کے 85ہزار 780کیسز اور 793اموات رپورٹ ہوئیں۔گلگت بلتستان میں کورونا کے 7 ہزار 747 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ وائرس کے باعث انتقال کر جانے والے شہریوں کی تعداد 123 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث شرحِ اموات 2.3فیصد رہی۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 مریض انتقال کر گئے جبکہ 2 ہزار 343 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔799 افراد صحتیاب بھی ہوئے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1 روز کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 18 ہزار 122 نمونوں کی جانچ کی گئی۔2 ہزار 343 نئے کیسز تشخیص کی شرح کا 12اعشاریہ 7فیصد بنتے ہیں۔