جمہوریہ کانگو،ماسک نہ پہننے پر پولیس اہلکار نے طالب علم کو گولی ماردی

جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں پولیس اہلکار نے ماسک نہ پہننے پر طالب علم کو گولی ماردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہنور یونیورسٹی کے اسائمنٹ کے لیے طالب علم ویڈیو بنا رہا تھا کہ پولیس اہلکار نے اسے فلم بندی کے دوران ماسک پہننے کو کہا جس پر ہنور شما نے ماسک نہ پہننے کی وجہ بتائی۔پولیس اہلکار جس کو پیسے کی پیشکش کی توقع تھی وہ مشتعل ہوگیا اس نے طالب علم پر مزاحمت کرنے کا الزام لگایا اور گولی چلادی۔لڑکے کے دوستوں کے مطابق ہنورشما نامی لڑکا یونیورسٹی آف کنشاسا کی فیکلٹی آف آرٹس کا طالب علم تھا۔کنشاسا پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ گولی مارنے والا اہلکار فرار ہے ، پولیس اس کی تلاش کیلئےہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔اس کے علاوہ پولیس نے واقعے کے دوران موجود دیگر 2 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔واضح رہے کانگو میں کورونا سے بچا کیلئے ماسک پہننا ضروری قرار دیا گیا ہے ،خلاف ورزی کرنے والے پر جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن