گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ اپوزیشن مانے یا نہ مانے وہ آزاد کشمیر میں ہار چکی اور ہم جیت چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام کی تحر یک انصاف سے محبتوں پر انکا شکر یہ اداکر تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی آزاد کشمیرمیں کامیابی مودی کیلئے ڈراونا خواب ہے ، کشمیری عوام نے کشمیر کے سفیر وزیر اعظم عمران خان کے حق میں فیصلہ دیا ہے ، انتشار اور فساد پر مبنی سیاست کر نے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ، کوئی شک نہیں پاکستانی عوام آج حکومت کے بیانے کیساتھ کھڑی ہے۔
آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی کامیابی تاریخ کشمیر کا شاندار سنگ میل ہے.یہ مودی اور اس کے ہرکاروں کے لیے ڈراونا خواب ہے. وادی کشمیر کو بھارتی استبداد سے آزاد کروانے کے لیے آزادی کے بیس کیمپ میں غیرت مند قیادت کی جیت آزادی کے پروانوں کی آرزو تھی#ہوگئی_انصاف_کی_جیت #Kashmir pic.twitter.com/HjkcJABAoh
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) July 25, 2021
گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارتی مظالم کے شکار کشمیریوں کی آزادی کا ہم پوری دنیا میں مقدمہ لڑ رہے ہیں ، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی کامیابی کشمیر کی تاریخ کا شاندار سنگ میل ہے ، تحر یک انصاف آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی طاقت بن چکی ہے۔