اپوزیشن مانے یا نہ مانے وہ آزاد کشمیر میں ہار چکی اور ہم جیت چکے ہیں : چوہدری محمدسرور

Jul 26, 2021 | 14:19

ویب ڈیسک

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ اپوزیشن مانے یا نہ مانے وہ آزاد کشمیر میں ہار چکی اور ہم جیت چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام کی تحر یک انصاف سے محبتوں پر انکا شکر یہ اداکر تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی آزاد کشمیرمیں کامیابی مودی کیلئے ڈراونا خواب ہے ، کشمیری عوام نے کشمیر کے سفیر وزیر اعظم عمران خان کے حق میں فیصلہ دیا ہے ، انتشار اور فساد پر مبنی سیاست کر نے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ، کوئی شک نہیں پاکستانی عوام آج حکومت کے بیانے کیساتھ کھڑی ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارتی مظالم کے شکار کشمیریوں کی آزادی کا ہم پوری دنیا میں مقدمہ لڑ رہے ہیں ، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی کامیابی کشمیر کی تاریخ کا شاندار سنگ میل ہے ، تحر یک انصاف آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی طاقت بن چکی ہے۔

مزیدخبریں