ترکی، سرخ مرچوں کی برآمد میں چھ ماہ کے دوران 46 فیصد اضافہ

ترکی کی سرخ مرچوں کی برآمد میں رواں سال پہلے چھ ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 46 فیصد اضافہ ہوا، جنوری سے جون کے عرصے میں 96 ممالک کو4 کروڑ 7 لاکھ 30 ہزار ڈالر مالیت کی سرخ مرچیں برآمد کی گئیں جبکہ 2020 کے اسی دورانیے میں 3 کروڑ 2 لاکھ 36 ہزار ڈالر کی مرچیں برآمد کی گئی تھیں۔ ترک ذرائع ابلاغ نے اناطولیہ برآمداتی یونین کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ سال جنوری تا جون 3 کروڑ 2 لاکھ 36 ہزار ڈالر کی سرخ مرچیں برآمد کی گئیں جو رواں سال کے اسی دورانیے میں 46 فیصد اضافے کے ساتھ 4 کروڑ 7 لاکھ 30 ہزار ڈالر رہیں۔ ترک مرچوں کی خریداری میں ایک کروڑ 2 لاکھ 36 ہزار ڈالر کے ساتھ جرمنی پہلے،8 لاکھ 69 ہزار ڈالر کے ساتھ ہالینڈ دوسرے اور 4 لاکھ 48 ہزار ڈالر کے ساتھ انگلینڈ تیسرے نمبر پر رہا۔

ای پیپر دی نیشن