آزاد جموں وکشمیر میں شہید پاک فوج کے اہلکاروں کی نمازِجنازہ مظفرآباد میں ادا کردی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردئیے گئے۔ چاروں شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔گزشتہ روز آزاد کشمیر انتخابات کے دوران سکیورٹی پر مامور پاک فوج کی گاڑی کوحادثہ پیش آیا تھا، جس میں 4 جوان شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔