صدر مملکت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کیس میں ایف بی آرکی اپیل خارج کر دی

Jul 26, 2021 | 22:02

ویب ڈیسک

صدر  مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کیس میں وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی اپیل خارج کردی۔صدر مملکت نے اثاثہ جات ڈیکلریشن کیس میں ایف بی آر کو ہزاروں ٹیکس دہندگان کی شکایات ایف ٹی او کے فیصلے کے مطابق حل کرنے کی ہدایت کی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ٹیکس دہندگان کی شکایات کاازالہ کر کے وفاقی ٹیکس محتسب میں 45 روز میں رپورٹ جمع کرائی جائے اور ایف بی آر کے آئی ٹی سسٹم کو اپ ڈیٹ کیا جائے  اور بہتری لائی جائے۔خیال رہے کہ ٹیکس دہندگان نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 2019 کے تحت اربوں روپے جمع کروائے تھے، ٹیکس دہندگان آخری تاریخ کو اپنے ڈیکلریشن ایف بی آر کے آئی ٹی سسٹم میں خرابی کی وجہ سے جمع کرانے میں ناکام رہے تھے۔اس پر ایف بی آر نے وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو اپیل کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے سے 12ہزار ٹیکس دہندگان کو ایف بی آر میں ایمنسٹی اسکیم کے تحت اپنے ڈیکلیریشن جمع کرانے کا موقع ملے گا.

مزیدخبریں