لاہور (کامرس رپورٹر) مختلف کمپنیوں نے گزشتہ روز ڈبہ پیک دودھ، گرم مصالحہ اور بسکٹ کی قیمتوں میں 5 سے 25 روپے تک کا اضافہ کردیا۔ مختلف کمپنیوں نے ڈبہ پیک دودھ کی قیمتوں میں 25 روپے فی لٹر کا اضافہ کردیا۔ ڈبہ پیک دودھ 175 سے بڑھ کر 200 روپے فی لٹر ہوگیا۔ مختلف کمپنیوں کا ایک پائو والا دودھ کا پیک 5 روپے بڑھ کر 55 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح پیکنگ والے گرم مصالحہ جات کی قیمتیں بھی 5 سے 10 روپے تک بڑھ گئیں، جبکہ مختلف کمپنیوں کے بسکٹ 5 سے 10 روپے تک مہنگے ہوگئے۔