عمران خان نے  سپریم کورٹ پر ماضی میں ن لیگ کے کارکنوں کے حملے کی ویڈیو شیئر کر دی 

Jul 26, 2022

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ماضی میں سپریم کورٹ پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے حملے کی ویڈیو شیئر کر دی۔ سابق وزیر اعظم کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماضی میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے سپریم کورٹ پر حملے سے متعلق شیئر کی گئی۔ ویڈیو کے ساتھ عمران خان نے لکھا کہ یہ ویڈیو شریف مافیا کی پوری حقیتق بیان کرتی ہے جو یہ ہے جنہیں خریدا نہیں جا سکتا انہیں مٹایا جانا ضروری ہے۔ 

مزیدخبریں