لاہور (آئی این پی ) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ آصف زرداری شہباز شریف کو پھنسا کر خود دبئی بھاگ گئے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں چوہدری پرویز الٰہی نے سابق صدر آصف زرداری کے دبئی روانگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری شہباز شریف کو پھنسا کر خود دبئی بھاگ گئے، انکو پتہ تھا کہ کسی بھی وقت مجھے گرفتار کیا جا سکتا ہے کیونکہ انہوں نے عوامی نمائندوں کو خریدنے کی کوشش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی ایک خاتون ایم پی اے اس بات کی ثبوت کیساتھ گواہ ہیں۔
گرفتاری کے خوف سے زرداری ، شہباز شریف کو پھنسا کر دبئی بھاگ گئے : پرویز الٰہی
Jul 26, 2022