راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی میں شدید بارش ر اولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ورکرز کو ڈیوٹیاں مختلف شفٹوںمیں تفویض کر دی ہیں ، شہریوں کے تحفظ کیلئے نالوں کی صفائی کی ہر ممکن وسائل سے صفائی یقینی بنایا جا رہا ہے اس دوران آر ڈبلیو ایم سی کے افسران ورکرز کے ساتھ فیلڈ میں موجود ہیں،ایم ڈی آر ڈبلیو ایم سی اویس منظور تارڑنے کہا کہ مسلسل بارش کے باوجود آر ڈبلیو ایم سی کے سنیٹری ورکرز شہر کی صفائی میں مصرف عمل ہیں، ورکرز بارش کے دوران چوک ہونیوالے نالوں،نالیوں کو فوری طور پر کھولتے جارہے ہیں تاکہ شہر میں نکاسی کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو، جہاں جہاں رکاوٹیں پائی جائیں وہاں فوری طور پر صفائی کی ہدایت کی ہے۔