بارشوں کے بعد ڈائریا پھیلنے لگا‘ ایک شخص جاں بحق‘ درجنوں متاثر


ہالانی( نامہ نگار) نوشہرو فیروز بارشوں کے بعد ڈائریا (اسہال) اور دیگر وبائی امراض پھیلانے لگے، ایک نوجوان جاں بحق، سینکڑوں مختلف اسپتال میں داخل، نوشہرو فیروز ضلع میں پری مون سون اور حالیہ جاری بارشوں میں گندے پانی کی عدم نکاسی سے نوشہرو فیروز، مورو، محراب پور، بھریا سٹی اور کنڈیارو تحصیل کے درجنوں شہروں اور سینکڑوں دیہات میں ڈائریا (اسہال) کیساتھ دیگر وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں داخل ہیں، گاؤں عبداللہ برڑو کا رہائشی نوجوان شاہ نواز برڑو ڈائریا (اسہال) سے انتقال کر گیا، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور نوشہرو فیروز محمد سلیم مغل کے مطابق سرکاری اسپتال میں ادویات کی کمی اور سہولیات کے فقدان کے باعث مریض نجی اسپتال سے علاج کرانے پر مجبور ہیں۔

ای پیپر دی نیشن