سکھر(بیورو رپورٹ )کندھ کوٹ ایٹ کشمور کے رہائشی ڈومکی برادری سے تعلق رکھنے والے محمد ابراہیم ڈومکی نے اپنے بھتیجے وحید کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت سندھ کی سروس روڈ اسکیم کی تعمیر کیلئے ہماری زرعی زمین آئی متعلقہ محکموں نے معاہدہ کیا کے زمین کی رقم ادا کی جائیگی اورمعاہدے کی نصف رقم ادا کی گئی اب روڈ تعمیر ہوئے چار ماہ گذر چکے ہیں لیکن ہمیں ابتک بقایا رقم ادا نہیں کی گئی دفاتر کے چکر کاٹ کاٹ تھک گیا ہوں شکایات کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں ہے انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوں متاثرہ شخص نے بالا حکام سے نوٹس لیکر بقایا رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اراضی لینے کے باوجود حکومت نے معاوضہ نہیں دیا‘ ابراہیم ڈومکی
Jul 26, 2022