کراچی (نیوز رپورٹر) اخوندزادہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین مرحوم حاجی حضرت عمر کے صاحبزادے اخوند ویلفیئر کے جنرل سیکریٹری ایچ حسین اخوندزادہ کی قیادت میںاورنگی ٹائون میں جوہر چوک میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اخوند ویلفیئر بلارنگ و نسل انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔اس موقع پر ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی میری زندگی کا مقصد ہے۔ آخری سانس تک خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔ حقو ق العباد اللہ کو پسند ہے۔خدمت کا جذبہ اخوند ویلفیئر کے چیئرمین حاجی حضرت عمر(مرحوم) کے نقش قدم پر چلنے سے ملا ہے۔ انہوں نے عمر بھر انسانیت کی خدمت کی ہے۔ ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ جلد ہی علاقے میں فری میڈیکل سینٹر قائم کریں گے۔
انسانیت کی خدمت ہی میری زندگی کا مقصد ہے‘ ایچ حسین اخوندزادہ
Jul 26, 2022