کراچی (نیوز رپورٹر) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے مون سون بارشوں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر ساحل سمندر پر نہانے اور ماہی گیروں کے سمندرمیں داخلہ پر دفعہ 144 کے تحت پابندی نافذ کر دی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث سمندر میں طغیانی کے پیش نظر 6 دن کے لئے باپندی عائد کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کمشنر کراچی نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ساحل سمند پر جانے سے گریز کریں اور پابندی پر سختی سے عمل کریں۔ کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز ایس ایس پیز کے تعاون سے عملدرامد کو یقینی بنایا جائے۔
ساحل سمندر پر نہانے ، ماہیگیروں کے سمندر میں داخلہ پر پابندی
Jul 26, 2022