کراچی (نیوز رپورٹر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی، سیکریٹری جنرل حکیم محمد شعیب قریشی اور دلشاد علی انصاری نے پنجاب کی 37 رکنی صوبائی کابینہ سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے حلف لینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کی حلف برداری سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے یوں لگتا ہے کہ حکمرانوں نے ملکی عدلیہ اور آئین کو کھلونا سمجھ لیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت آباد سی ایریا میں احمد بشیر، نوید ستار کے ہمراہ سول سوسائٹی کے معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ حکمرانوں کے نا مناسب اقدامات ملک و قوم کی تباہی ہیں حکمرانوں کو چاہئے کہ ملک و قوم کے بارے میں سوچیں اپنے بارے میں نہیں ورنہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا اور دوسری طرف اسٹیبلشمنٹ پر دبا ڈالنے کی کوشش سے بھی اجتناب کریں، جمہوری عمل کی شفافیت کے لئے ضد و ہٹ دھرمی چھوڑ کر جمہوریت کو اس کی اصل شکل کے مطابق پروان چڑھائیں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کی رولنگ آئین پاکستان و جمہوری اصولوں کے منافی اور جمہوریت کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔