نظریہ کی ترویج اور صفوں میں اتحاد برقرار رکھنا ہوگا : خالد مقبول 


کراچی (نیوز رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ٖڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے متحدہ قومی موومنٹ کے سلور جوبلی یوم تاسیس پر کارکنان وعوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباددیتے ہوئے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ آج تنظیم کڑیل جوان ہوچکی ہے اور ہم سب کی ذمہ داریاں تنظیم کے ضمن میں اور بھی بڑھ جاتیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس ہمیں اس عہد کو یاد دلاتا ہے جو ہم نے تنظیم میں شمولیت اختیار کرتے وقت لیا تھا تنظیم کا فلسفہ اور نظریہ سر چڑھ کر بول رہا ہے اور آج تمام سیاسی جماعتیں غریب اور متوسط ظبقے کی بات کرتی نظر آتی ہیں لیکن یہ شرف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو حاصل ہے جس نے سب سے پہلے پاکستان کے اعلی ترین ایوانوں میں غریب اور متوسط طبقے کے نوجوانوں کو بھیجا جنہوں نے غریبوں کا مقدمہ لڑا۔انکا کا مزید کہنا تھا کہ آج جس موڑ پر تنظیم کھڑی ہے ہم سب کو ملکر بلا امتیاز کارکن وذمہ دار اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا اور اس کے نظریے وسوچ کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانا ہوگا اور اپنی صفوں میںاتحاد کو برقرار رکھنا ہوگا۔ ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہم متحدہ قومی موومنٹ سلور جوبلی یوم تاسیس اپنی جدوجہد کے شیان شان منانا چاہتے تھے لیکن بارش کی صورتحال اور ملک کی سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم سلور جوبلی یوم تاسیس بعد میں منائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...