کراچی (این این آئی)الآ صف اسکوائر اور سہراب گوٹھ میں امن امان کی صورتحال ابتر ہے۔دیگر شہروں سے آنے والے شہری یومیہ بنیاد پر لٹنے لگے، ہفتے کی رات ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان جنید سومرو کو قتل کردیا گیا تھا ۔گزشتہ روز اسی مقام پر گائوں سے کراچی پہنچے والے شہری راجا چانڈیو کو لوٹ لیا گیا ، وہ بس سے اتر کر رکشہ لینے جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار2مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا ۔ڈاکوئوں نے شہری سے موبائل فون، 16ہزار روپے نقد ، اصل شناختی کارڈ اور دیگر سامان چھین لیا اور فرار ہوگئے۔
الآ صف اسکوائر اور سہراب گوٹھ میں امن امان کی صورتحال ابتر
Jul 26, 2022