اسلام آ باد (نمائندہ نوائے وقت ) سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواست کی سماعت موقع پرسپریم کورٹ کے باہر وکلا اور پولیس کے درمیان عدالت میں داخلے دھکم پیل ہوئی ۔ سپریم کورٹ میں اندر جانے کے معاملے پر وکلا اور پولیس اہلکار میں بحث و تکرار ہوتی رہی ، داخلی جنگلے ہل گئے جبکہ دھکم پیل کے دوران سپریم کورٹ کا واک تھرو گیٹ بھی اکھاڑ کر گرادیا گیا، سپریم کورٹ برآمدے میں آنے والے وکلاء نے بھی کورٹ روم نمبر ایک جانے کی کوشش کی ، تلخ کلامی اور دھکم پیل ہوئی پولیس اہکارروں نے وکلاء کو اندر نہیں جانے دیا، بعدازاں رجسٹرار سپریم کورٹ نے ہدایت کی ان وکلاء کو ان آنے دیا جائے جن کے پاس سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کارڈ موجود ہو۔