کابل(اے پی پی)افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں سیلاب سے 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے صوبائی گورنر کے دفتر سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں سیلاب کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے ہیں۔ سیلاب سے صوبائی دارالحکومت جلال آباد اور صوبے کے متعدد اضلاع میں 320 مکانات اور سینکڑوں ایکڑ اراضی کو نقصان پہنچا ہے ، بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان دارالحکومت کابل کو مشرقی صوبے سے ملانے والی سڑک کا ایک اہم پل بھی بہہ گیاجس کے باعث سڑک بند ہے۔یاد رہے کہ 2 روز قبل افغانستان کے پنج شیر اور تخار صوبوں میں شدید بارشوں اور سیلاب نے املاک کو بھاری نقصان پہنچایا،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔