وفاقی کابینہ کاقومی اثاثہ جات کی فروخت کی منظوری دینا انتہائی تشویشناک:شجاع الدین شیخ

Jul 26, 2022

لاہور (  خصوصی نامہ نگار)تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کا ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے قومی اثاثہ جات کی فروخت کی منظوری دینا انتہائی تشویش ناک ہے۔ اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ گذشتہ چار دہائیوں کے دوران بے دریغ کرپشن، اندرونی اور بیرونی سطح پر سودی قرضوں کی بھرمار اور عالمی استعماری قوتوں کی بیساکھیاں استعمال کرنے کی وجہ سے پاکستان کی معیشت اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے۔

مزیدخبریں