مریم نواز ،انکے حواریوں کی اعلیٰ عدلیہ پر تنقید کی مذمت کرتے ہیں:ڈاکٹر سیمی بخاری، شنیلا روتھ، روبینہ جمیل

Jul 26, 2022

  لاہور ( لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی سابق اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری شنیلہ روتھ اور روبینہ جمیل نے کہا کہ ہے مریم نواز کس منہ سے اعلیٰ عدلیہ پر تنقید کر رہی ہے۔ اسی عدلیہ نے مریم ان کے خاندان کو ضمانت دے دی ہیں۔ سزا یافتہ ملزمہ مریم نواز اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے اعلیٰ عدلیہ پر دباؤ ڈال نہیں سکتی اور نہ ہی اپنے مرضی کے فیصلے کروا سکتی ہیں۔ مریم نواز اور ان کے حواریوں کی اعلیٰ عدلیہ پر تنقید کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں