سیاسی بحران میں دھکیلنا ملک ، قوم کی خدمت نہیں:مولانا امجد خان

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)جے یوآئی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ معاشی بحران میں مبتلا ملک کو سیاسی بحران کی طرف دھکیلنا ملک اور قوم کی خدمت نہیں۔ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہے کر کام کریں تو کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا اور یہی ملک کیلئے بہتر ہے۔ یہ باتیں مولانا محمد امجد خان نے کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی بحران سیاسی بدامنی کی وجہ سے دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں معاشی بحران نے ملک کو ہلا کرکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئین پاکستان پر عمل کرنے سے ہی ملک معاشی اور سیاسی  بحران سے بچایا جاسکتا ہے۔ اس وقت ملک نازک دور سے گزررہا ہے۔ ان حالات میں اتحاد و یگانگت وقت کی اشد ضرورت ہے۔ وطن میں عدم استحکام پیدا کرنا ملک دشمنوں قوتوں کی شروع سے دیرینہ خواہش ہے۔ پاکستانی عوام کے اتفاقِ واتحاد کہ وجہ سے انکی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔جے یوآئی نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے بچانے میں ہر موڑ پر اہم کردار ادا کیا ہے۔ سیاست میں عدم برداشت کا ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ماحول پیدا کرنا غیر جمہوری اور غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے۔

ای پیپر دی نیشن