گرلز ڈگری کالج خاران میں ادبی میلہ،شعرا کی بھرپورشرکت

خاران(نامہ نگار ) صوبائی حکومت کے تعاون اور ضلعی انتظامیہ خاران و نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خاران میں ادبی میلہ کے دوسرے دن دو سیشن ہوئے ۔ ادبی میلہ میں سابق چیف جسٹس  فیڈرل شریعت کورٹ محمد نور مسکانزئی  ، ڈپٹی کمشنر  ڈاکٹر خدا رحیم میروانی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید فاروق احمد شاہ ، اسسٹنٹ کمشنر  امتیاز محفوظ بلوچ، سیاسی وقبائلی راہنما  میر محمد اعظم مسکانزئی ، محمد ہاشم حسرت  سمیت نصیر کبدانی لبزانکی دیوان خاران کے تمام عہدیداروں سمیت باہر سے آنے والے  شعراء ڈاکٹر عالم عجیب ، غمخوار حیات ،خدا رحیم شوہاز ، رمضان سحر ، شفیق حسرت ، ظہور زیب ، مقبول بسمل ، ابرار برکت ، تیمور قیصر، لالا فہیم سمیت کئی دیگر علمی و ادبی شخصیات موجود تھے۔ دوسرے سیشن میں مشاعرہ ہوا۔مشاعرے میں شعراء  نے بلوچی ، براہوئی اور اردو میں شعر پڑھ کر خوب داد سمیٹی۔ سابق چیف جسٹس  فیڈرل شریعت کورٹ محمد نور مسکانزئی  ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدارحیم میروانی نے کہا کہ ادبی فیسٹیول کا انعقاد علمی و ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمانان اور مشاعرے میں حصہ لینے والے شعرا کو خصوصی شیلڈز پیش کی گئیں ۔

ای پیپر دی نیشن