خضدار ( نامہ نگار )جمعیت علماء اسلام کے وفد نے سیکرٹری داخلہ بلو چستان سے ملاقات کی ۔وفد میں جے یوآئی بلوچستان کے نائب امیر مولانا محمد صدیق مینگل، رکن بلوچستان اسمبلی میر
یونس عزیز زہری مولانا عنایت اللہ رودینی وڈیرہ غلام سرور موسیانی و دیگر شامل تھے۔ خضدار میں جاری احتجاجی تحریک کے بارے میں وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو سے رابطہ کیا اور صوبائی سیکرٹری داخلہ ہاشم غلزئی سے ملاقات کی۔ وفد نے مطالبات پیش کیے جبکہ وزیر اعلی بلوچستان نے بھی ہوم سیکرٹری کو جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
وزیر اعلٰی بلوچستان کی ہوم سیکرٹری کو جے یو آئی خضدار کے مطالبات پر فوری احکامات کی ہدایت
Jul 26, 2022