ڈویژنل ریویوکمیٹی کا اجلاس، قلات میں امن وامان اوردیگر امور کاجائزہ

خضدار (   نامہ نگار  ) کمشنر قلات  داؤد خان خلجیکی زیر صدارت تیسرا ڈویژنل ریویوکمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ قلات  میں امن وامان جاری ترقیاتی منصوبوں صحت و تعلیم و حالیہ مون سون بارشوں کے دوران ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیکر متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں کمانڈنٹ قلات  سکاؤٹس کرنل ضمیر ڈپٹی کمشنر سوراب جلال الدین کاکڑ ڈی سی قلات میجر (ر) مہراللہ بادینی ڈی سی مستونگ سلطان احمد بگٹی ڈی سی لسبیلہ ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ اے ڈی آئی جی پولیس نور احمد ڈویڑنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر سلطان احمد ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالقیوم عمرانی ایس ای بی اینڈ آر شفیع مینگل ایس ای ایریگیشن صادق علی مینگل ڈویڑنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر بشیر احمدایڈیشنل ڈویڑنل ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد زکریا شاہوانی  ایکسیئن اربن ڈوپلمنٹ منیر احمداسسٹنٹ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد صادق نوتانی ڈائریکٹر زراعت ریسرچ نذیر احمداسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسرچ عبدالقادر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اسحاق ایس ڈی او ایریگیشن محمد امین ڈویڑنل ڈائریکٹر توسیعی زراعت نادر مسیح اسسٹنٹ کمشنر آفس عبدالصمد مینگل عبدالحفیظ جتک و دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن