ڈیرہ مراد جمالی:ہیضے کے مریضوں کے لیے ڈی ایچ کیو میں وارڈ قائم

نصیرآباد(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حسین احمد اور ڈی ایچ او نصیرآباد عبدالمنان لاکٹی کی کاوشوں سے حالیہ بارشوں کے پانی سے پیدا ہونے والے بیماریوں دست ، ہیضہ اور اسہال جیسے دیگر خطرناک بیماریوں کے علاج کے لیے ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں نئے تعمیر ہونے والے ایمر جنسی وارڈ کا ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ایاز جمالی نے معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نصیر عمرانی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہ حالیہ ہونے والے بارشوں  سے مختلف قسم کے پیدا ہونے والے خطرناک بیماریوں دست ، ہیضہ اور اسہال جیسی دیگر بیماریوں سے عوام کی حفاظت کے لیے ایک سپیشل وارڈ بنایا گیا ہے۔ اس ایمر جنسی وارڈ میں بچوں کے علاج کے لیے چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالقدیر ابڑو جبکہ دیگر مریضوں کے علاج کے لیئے ڈاکٹر نصیر عمرانی اپنے فرائض سرانجام دینگے۔

ای پیپر دی نیشن