گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیرپنجاب چوہدری اشرف علی انصاری نے کہا ہے کہ نئی ذمہ داری اللہ کاخاص کرم ہے۔ دین اسلام کی سربلندی پاکستان کی بقاء اور قومی اداروں کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اتحادی جماعتوں کی وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کے دکھوں کا مداوا کرے گی۔شرپسند ٹولے کی طرف سے ترقی کے سفر کو روکنے کی ہر کوشش ناکام ہو گی( ن) لیگ کے کارکنوں اورعام شہریوں کیلئے ہمارے دروازے دن رات کھلے ہیں جو لوگ اب بھی مخالفت کر رہے ہیں انھیںجنرل الیکشن میں ٹکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمارے خلاف آزاد امیدوار کھڑا کرنے والوں کا محاسبہ بھی کرنا چاہیے ۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف عوامی خدمت کے لئے پر عزم ہیںوفاقی اور پنجاب کی کابینہ عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لئے میدان عمل میں ہے اللہ نے چاہا تو سیاسی اور معاشی حالات میں بہت بہتری آئے گی اور عوام کو بجلی کے بلوں 100یونٹ تک کی رعایت کی طرح کئی انقلابی اقدامات نظر آئیں گے۔
نئی ذمہ داری اللہ کا خاص کرم ہے:اشرف علی انصاری
Jul 26, 2022