معذور بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے گھر گھر آگاہی مہم جاری

Jul 26, 2022

کوٹ رادھاکشن (نمائندہ خصوصی)محکمہ سپیشل ایجو کیشن کی معذور بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے گھر گھر آگاہی مہم بھرپور طریقے سے جاری۔تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکرٹری سپیشل ایجو کیشن منظور حسین کی ہدایات اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب شفاعت علی کے حکم پر گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر قصور، گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سینٹر کوٹ رادھاکشن، گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سنٹر چونیاں، گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سینٹر پتوکی، گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار سلولرنر، گورنمنٹ سکینڈری سکول آف سپیشل ایجو کیشن فار ہیئرنگ ایمپئرڈ قصور کے تمام اساتذہ اور دیگر سٹاف خصوصی بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ضلع بھر میں گھر گھر آگاہی مہم بھرپور طریقے سے چلا رہا ہے جس کے تحت سکول نہ جانے والے خصوصی بچوں کے کوائف اکٹھا کر رہے ہیں اور خصوصی بچوں کو سپیشل سکولوں میں تعلیم دلوانے کے حوالے سے آگاہی دے رہے ہیں۔ ضلعی فوکل پرسن سپیشل ایجو کیشن نصیر اقبال سندھو کے مطابق سروے مہم کا مقصد معذور افراد کی بحالی اور مزید نئے اداروں کا قیام ہے۔

مزیدخبریں