شرقپور شریف( نامہ نگار) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شرقپور میں ٹینڈرنیلامی کینٹین برائے پارکنگ مالی ٹھیکہ ایم ایس ڈاکٹر سہیل طارق کے زیراہتمام ایک نیلامی ہوئی جسمیں پہلی نیلامی کینٹین کے حوالے سے ہوئی پچھلی دفعہ کینٹین کی بولی ساڈھے چار لاکھ روپے کی ہوئی تھی اب سالانہ بولی کینٹن کی 17 لاکھ روپے سیف اللہ کے نام پر منظور کرلی گئی جبکہ پارکنگ کی بولی ساڈھے چار لاکھ روپے بولی لگائی گئی جو رانا سرور کے نام کی منظور کرلی گئی۔