شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انصاف ویلفیئر ونگ کے سابق سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خائف حکومتی اتحادی جماعتیں ملکر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں ، پی ٹی آئی عام انتخابات میں کپتان عمران خان کی پرجوش قیادت میں وفاق سمیت تمام صوبوں سے واضح برتری کے ساتھ کامیاب ہو گی ، کپتان اورتبدیلی کاراستہ روکنا قومی خزانہ لوٹنے والوں کے بس کی بات نہیں، اپنے ایک بیان میں میاں افضال حیدر نے کہا کہ انتقامی سیاست اورکردار کشی شریف خاندان کاٹریڈ مارک ہے،آج پیپلز پارٹی سمیت جو جماعتیں حکومتی اتحاد میں شامل ہیں آئندہ انتخابات میں ایک دوسرے کے مخالف کھڑی نظر آئیں گی وفاداری نبھانا مفاد پرستوں کیلئے ممکن نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی سیاست دونوں جماعتوں کوبندگلی میں لے آئی ہے ۔
وفاداری نبھانا مفاد پرستوں کیلئے ممکن نہیں ہوتا:افضال حیدر
Jul 26, 2022