37وزرا،17مشیر ودیگر کابینہ کی حلف برداری تشویشناک:جاوید قصوری

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ 37وزرا،17مشیر اور 5معاونین سمیت پنجاب کی 59رکنی کابینہ کی حلف برداری تشویشناک ہے۔ اتنی بھاری بھرکم کابینہ خزانے پر بوجھ کے سوا کچھ نہیں ، مسلم لیگ نون کی حکومت نے اتحادیوں کو نوازا ہے ۔ٹرسٹی وزیر اعلیٰ عوام کی بجائے اتحادیوں کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ ان لوگوں سے خیر کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نرم مداخلت کی باتیں جمہوریت پسندوں کے منہ سے زیب نہیں دیتیں،سیاستدان باہمی اختلافات کو افہام و تفہیم سے حل کریں۔ آئین میں نرم مداخلت کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ملک سیاسی عدم استحکام کی طرف گامزن ہے ، سیاست سے اندورنی و بیرونی مداخلت کا سلسلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہونا چاہئے ۔ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری انتخابات کا اعلان کیا جائے ۔ہٹ دھرمی اور انتشار کی سیاست نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں اداروں کے خلاف منفی اور من گھڑت مہم چلائی جا رہی ہے ۔ عدلیہ اورقومی سلامتی کے اداروں کو ٹارگٹ کرنامحب وطن لوگوں کا ایجنڈا نہیں ہو سکتا ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسی شرمناک مہم پر قدغن لگایا جائے ۔اس سے پوری دنیا میں ملک کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے ۔سیاسی جماعتیں اقتدار کے حصول کے لئے اینٹی اسٹیبلشمنٹ اور پرو اسٹیبلشمنٹ کا کھیل ،کھیل رہی ہیں۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ملک و قوم کی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے ۔ عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں ، رہی سہی کسر بجلی کے نرخوں میں ہوشر با اضافے نے پوری کر دی ہے ۔گزشتہ پانچ ماہ کے دوران بجلی کی قیمت میں 25روپے فی یونٹ اضافہ ہوا ہے ۔   

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...