تمام مسائل کا حل قرآن و سنت کے نفاذ میں ہے: ادریس شاہ زنجانی

Jul 26, 2022

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ تمام مسائل کامل قرآن و سنت کے نفاذ میں ہے ملک حبس انتشار کا شکار ہے۔ اس سے بچ نکلنے کیلئے قرآن و سنت کے نظام کو اپنانا ہوگا۔ سودی معیشت نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔ اللہ تبارک تعالیٰ نے اپنا پیغام قرآن پاک کی صورت میں انسانیت کی فلاح کیلئے بھیجا نبی کریم اور خلفائے راشدین نے ماڈل ریاست قائم کرکے دکھائی پاکستان کا قیام بھی کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہوا تھا۔ اس عظیم مقصد سے روگردانی نے ہمیں مشکلات کا شکار کر دیا ہے۔ پاکستانی قیادت کا فرض ہے کہ وہ اس وعدے کو پورا کرے جو ہم نے تحریک پاکستان میں کیا تھا علماء ومشائخ اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

مزیدخبریں