لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ پنجاب میں جمہور کے مینڈیٹ کے ساتھ جو آمرانہ و ظالمانہ سلوک کیا گیا اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ امپورٹڈ حکومت اور اس کے اتحادیوں نے نہ صرف عوام کے مینڈیٹ کو ماننے سے انکار کیا بلکہ جمہوریت کی روح کو بری طرح پامال کرکے یہ ثابت کر دیا کہ وہ صیحح معنوں میں بددیانت ، کرپٹ ہیں۔