وطن کی موجودہ صورتحال سے اوور سیز پریشان ہیں:سیٹھ لطیف

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) وطن کی موجودہ صورتحال سے اوور سیز پریشان ہیں۔ فیصلہ ساز قوتیں ملک کو عدم استحکام سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ سیٹھ لطیف کی میڈیا سے گفتگو سیاسی انتشار اور معاشی عدم استحکام کی وجہ سے ملک تیزی سے تنزلی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اوور سیز پاکستانی وطن کی محبت سے سرشار ہیں اس لئے موجودہ ابتر حالات سے انتہائی پریشان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی وکاروباری شخصیت سیٹھ لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اپنے ملک کو معاشی اور سیاسی بد حالی کا شکار نہیں دیکھ سکتے۔ کوئی بھی محب وطن شہری اس صورتحال سے خوش نہیں۔سیاسی عدم استحکام انتشار اور انارکی میں تبدیل ہوجاتا ہے جو معیشت کے ساتھ ساتھ ملک کی وحدت کو لے ڈوبتا ہے۔وطن عزیر کے بااثر اور فیصلہ ساز حلقوں کو آگے بڑھ کر اس دلدل سے نکالنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...