ایمن آباد (نمائندہ نوائے وقت)شناختی کارڈ کے حصول کے لیے میگا نادرا سنٹر گوجرانوالہ سائلین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات باہم پہنچانا اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہے۔اس مقصد کے لیے میگا سینٹر میں تعینات آفیسر و ملازم اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے سر انجام دے رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار زونل اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا میگا سینٹر بلال بسرا نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میگا سینٹر میں 24گھنٹوں کے دوران تین شفٹوں کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا جاتا ہے اور ملازمین کو اس بات کا پابند کیا جاتا ہے کہ وہ شناختی کارڈ کے حصول کے لیے آنے والوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں انہوں نے بتایا کہ میگا سینٹر میں ٹوٹل 46 کاؤنٹر بناے گئے ہیں بزرگ شہریوں معذوروں اور خواجہ سراؤں کی سہولت کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں اور باپردہ خواتین کے اصرار پر ایک علیحدہ کاؤنٹر ترتیب دیا گیا ہے۔ روزانہ تقریباً 1700فارم جمع کیے جاتے ہیں ۔
شناختی کارڈ کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہے: بلال بسرا
Jul 26, 2022