گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما ،ٹکٹ ہولڈر این اے 78علی اشرف مغل نے یوسی 34مدینہ کالونی میں ناصر خان کی بہن کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب میں حکومت تحریک انصاف کی ہی ہوگی ۔مسلم لیگ (ن) اقتدار کی کرسی چھن جانے کے ڈر سے ذہنی توازن کھوچکی اور آئین وقانون سے بالاتر ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری اپنی ناکام سیاست کو بچانے کیلئے پنجاب کے معاملات میں مداخلت کررہے ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف دوبارہ اقتدار میں آئے گی اور ملک وقوم کی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتیں انتخابات سے خوفزدہ ہیں کیونکہ انہیں اندازہ ہوچکا ہے کہ عوام ان کی مفاد پرستی کی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں ۔
پنجاب میں حکومت تحریک انصاف کی ہی ہوگی :علی اشرف مغل
Jul 26, 2022