گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سینئررہنماوٹکٹ ہولڈر پی پی64ایس اے حمید ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولہ مریم نواز،پیپلز پارٹی،فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرکے سپریم کورٹ ، ججز اور عدلیہ پر تنقید کی ہے حالانکہ چیف جسٹس نے سابق حکومت کے وزیر اعظم کو گھر بھیجا او ر ڈپٹی سپیکر کے فیصلے پر ازخود نوٹس لیکر اس کے فیصلے کو ختم کیا اس وقت انہوںنے مٹھائیاں تقسیم کیں ۔کیس شروع ہونے سے2گھنٹے پہلے پریس کانفرنس کرکے عدلیہ کو دبائو میں لانا چاہا تاریخ میں اس کی بدترین مثال نہیں ملتی ۔ پاکستانی قوم اور وکلا سپریم کورٹ آف پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔