شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے رہنما و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی موجودہ عوام دشمن حکمرانوں کو قوم کا مزید استحصال کرنے نہیں دے گی عمران خان کی قیادت میں حکمرانوں کا راستہ روکاجائیگا اپنے دور اقتدار میں سنگین حالات میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیااور تمام طبقات کیلئے آسانیاں پیدا کیں تاکہ وہ با آسانی گزر بسر کر سکیں جبکہ موجودہ حکومت کے سامنے کوئی بڑا چیلنج بھی درپیش نہیں اور مہنگائی میں مسلسل اضافہ کیا گیا ہے، اپنے ایک بیان میں میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا جسے پھر سے بیساکھیوں پر لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ہے موجودہ حکمرانوں کا کوئی اقدام عوام دوست نہیں یہ مسلسل قوم کا استحصال کررہے ہیں، عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل کرموجودہ حکمران خود کو قوم کا مسیحا قرار دیکر قوم کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی حکمرانوں کو قوم کا مزید استحصال کرنے نہیں دیگی: علی بشیر
Jul 26, 2022