بارشوں کے باعث ڈینگی پھیلنے کی خطرات بڑھ رہے ہیں ، مرضیہ سلیم    

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر مرضیہ سلیم نے کہاکہ جن یونین کونسلوں سے ڈینگی کے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں ان کو خصوصی طور پر فوکس کیا جائے، موجود سیزن کے دوران ہونی والی بارشوں کی وجہ سے ڈینگی پھیلنے کی خطرات بڑھ رہے ہیں ہمیں پہلے سے زیادہ محنت کرنا ہوگی ،سرویلنس کے دوران جتنی زیادہ تعداد میں لاروا برآمد ہوگا آنے والے دونوں میں مثبت نتائج مرتب ہونگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لبنیٰ، ٹیچنگ ہاسپٹلرز کے ایم ایس ، محکمہ فوڈ، انوائرمنٹ، لیبر،واسا، آر ڈی اے، انفارمیشن، کوآپریٹو سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  ہیڈکوارٹر مرضیہ سلیم نے کہاکہ تمام محکمے مربوط روابط کے ذریعے ڈینگی پر قابو پانے کیلئے بروقت ضروری اقدامات کریں تاکہ لوگوں کو ڈینگی کے حملے سے بچایا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن