راولپنڈی(جنرل رپورٹر)جمعیت علماء اسلام ضلع راولپنڈی یکم اگست سے پورے ضلع میں ممبر سازی مہم چلائے گی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،گزشتہ روزجمعیت علماء اسلام ضلع راولپنڈی کی مجلس عاملہ اور تحصیلوں کے امیر اور جنرل سیکٹریری کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت حافظ ڈاکٹر ضیاء الرحمن منعقد ہوا اجلاس میں صوبہ پنجاب کے امیر ڈاکٹر عتیق الرحمن مہمان خصوصی تھے،ترجمان ضیاء اللہ خان نے بتایا کہ اجلاس میں مولانا ظہیر الدین امازی،مفتی عبدالرحمن،پروفسیر زبیر عباسی،مفتی مسرت اقبال عباسی،مولانا محمود الحسن،مولانا عمر علی حقانی،قاری نوید عباسی،قاری کرامت الرحمن،حافظ راشد یوسف ہزاروی نے شرکت کیاورفیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم اگست 2022 سے پورے ضلع راولپنڈی میں ممبر سازی مہم کا آغاز کیا جائے گا جس کی بھرپور تشہیری مہم چلائی جائے گی جس کے لیے ضلعی جماعت ڈیجیٹل مہم سازی کرے گی فیسبک،انسٹاگرام،ٹویٹر کے اکاونٹ سے کرے گی جب کہ تحصیلوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے صوبائی حلقوں کے نگرانوں کے ساتھ مل کر حلقہ وائز تشہیری مہم کی ترتیب بنائے ، فیصلہ کیا گیا کہ جے یوآئی ضلع راولپنڈی میں سوشل میڈیا انچارج زبیر عباسی کو مقرر کیا گیا ہے۔
اور تمام تحصیلوں کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ ان کے ساتھ تعاون کریں۔