راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) شہریوں کو 2گاڑیوں1کیری ڈبہ 18موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی سامان سے محروم کر دیا،تھانہ روات کو راشد ممتاز نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے مسافروں کے روپ میں سوار ہوئے میرے ہاتھ پائوں باندھ دیئے اور میری گاڑی L-8514، موبائل فون اورکاغذات چھین کر نالے میں پھینک دیا، تھانہ صدر بیرونی کو منیر نے بتایا کہ باقر کالونی میں گھر سے نامعلوم چوروں نے 12تولے سونے کے زیورات بچوں کے کپڑے اور اڑھائی لاکھ روپے چرا لئے، تھانہ دھمیال کو محمد ناصر نے بتایا کہ بنک کالونی میں نامعلوم چوروں نے گھر سے سوا تولے سونے کے زیورات پرائز بانڈز 8ہزار روپے چوری کرلئے،تھانہ نیوٹائون کو عارف بشیر نے بتایا کہ ڈھوک نجو میں نامعلوم چوروں نے گھر سے 12لاکھ روپے، طلائی زیورات 3تولے چوری کرلئے،تھانہ بنی کو شہاب علی فراز نے بتایا کہ اصغر مال میں نامعلوم چوروں نے 3موبائل فون اور1940روپے چوری کرلئے، تھانہ نیوٹائون کو حمزہ صغیر نے بتایا کہ ڈبل روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موبائل فون چھین لیا، تھانہ نیوٹائون کو جا وید خان نے بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موبائل فون ا ور 5ہزار روپے چھین لئے۔، تھانہ نیوٹائون کو محمد قاصدنے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے موبائل فون چوری کرلیا، تھانہ نیوٹائون کو حسام مقبول نے بتایا کہ رحمان آباد میں نامومعلوم موٹرسائیکل سواروں نے موبائل فون چھین لیا، تھانہ صادق آباد کو تنویر احمد نے بتایا کہ شکریال مین نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے موبائل فونا ور 4ہزار روپے چھین لئے، تھانہ آر اے بازار کو واجد نور نے بتایا کہ کلمہ چوک میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے والدہ سے موبائل فون 25ہزار روپے سونا مالیتی 70ہزار روپے چھین لیا، تھانہ پیر ودہائی کے علاقے خیابان سرسید سے محمد آصف کی گاڑی ایکس ایل آئی MN-2290، تھانہ نیوٹائون کے علاقے سے عبدالرئوف کی کار MNK-6692،تھانہ دھمیال کے علاقے قائد اعظم کالونی سے محمد رضا کاکیری ڈبہ RIB-355 اور مجموعی طور پر 18موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے۔
راولپنڈی میں 2گاڑیاں 18موٹر سائیکلوں سمت لاکھوں کے زیورات چوری
Jul 26, 2022