ریسکیو 1122 الرٹ،  اہلکار کٹاریاں گوالمنڈی، سواں پل پر تعینات  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) راولپنڈی میں مون سون کی شدید بارشوں کے پیش نظر ریسکیو 1122 راولپنڈی کو الرٹ کر دیا گیا، ریسکیو اہلکار نالہ لئی کے اطراف پر تعینات کر دئیے گئے، ریسکیو اہلکار کٹاریاں، گوالمنڈی، سواں پل اور دیگر نشیبی علاقے میں تعینات کیے گئے ہیںجو بارشوں کے دوران ان جگہوں پر ڈیوٹی سر انجام دیں  گے، ریسکیو 1122 کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، ترجمان ریسکیو1122عثمان گجر نے کہا کہ شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ والدین بچوں کو نالہ لئی اور بجلی کے کھمبے کے پاس نہ جانے دیں، بارش کے دوران ڈرائیونگ کم رفتار پر کریں اور مون سون موسم کے دوران کمزور اور خستہ حال چھتوں کے نیچے نہ جائیں۔
،ر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر فوری اطلاع دیںنالہ لئی کے اطراف والے رہائشیوں کو مون سون کے دوران احتیاط برتنا ہوگی،ریسکیو 1122 کے تمام افسران اور اہلکار عوام کے لیے ہر وقت فلیڈ میں موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن