راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد نے کہا ہے کہ شہری حالیہ مون سون بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر خود کو اور اپنی فیملی کوکسی بڑے حادثے سے محفوظ رکھ سکتے ہیںروڈ یوزرز حفظ ماتقدم کے طور پر دوران ڈرائیونگ اپنی اور دوسرے روڈ یوزز کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بارش کے دوران اپنی گاڑی کی رفتارکو کم رکھتے ہوئے اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ،اپنی گاڑی کے وائپر زکو درست حالت میں رکھیں،تیز بارش اور دھند کی صورت میں گاڑی کی پارکنگ لائیٹ یا ڈبل اشاروں کا استعمال کریں ۔
،نشیبی اورپانی کھڑا ہونے والی جگہوں پر دوسرے روڈ یوزرز خصوصاپیدل لوگوںاور موٹر سائیکل سوارں کاخاص خیال رکھیں، برساتی نالوں اور سیوریج سسٹم میں کوڑا مت پھینکیں اسکے علاوہ بارشوںکے دوران اپنے بچوں کو برساتی نالوں، بجلی کے کھمبوں اور دیگر نقصانات والی جگہوں سے دور رکھیںاور جانوروں کو بجلی کی تنصیبات کے ساتھ مت باندھیں۔
شہری بارشوں میںرفتارکم ،اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، نوید ارشاد
Jul 26, 2022