نئی پارٹی پاکستان تحریک شادباد کی رجسٹریشن 

Jul 26, 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک نئی سیاسی جماعت پاکستان تحریک شادباد کو رجسٹر کر لیا ہے اور اسے ملک میں الیکشن لڑنے کی باضابطہ اجازت دے دی ہے۔ بعدازاں انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج موصول ہونے کے بعد ای سی پی نے اس مقصد کے لیے پی ٹی ایس کو ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا۔ پی ٹی ایس کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر محمد حنیف مغل نے اس پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی ملک میں جمہوریت، آزادی، مساوات، رواداری اور سماجی انصاف کی وکالت کرے گی۔

مزیدخبریں