اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستانی ٹیلی کام کمپنی، یوفون 4Gنے مری کے مقامی افراد کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہتھ گاڑیاں اور فوڈ اسٹالز عطیہ کئے ہیں۔ اسٹیشن کمانڈر مری نے مری ہلز کنٹونمنٹ میں منعقدہ تقریب میں مقامی افراد میں ہتھ گاڑیاں اور فوڈاسٹالز تقسیم کئے ۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل و یوفون کے گروپ ہیڈ پبلک ریلیشنز و کارپوریٹ کمیونی کیشن، عامر پاشا، کمپنی کے سینئر عہدیداران اور کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر مری ہلز کنٹونمنٹ عارفین زبیر کے علاوہ سرکاری حکام، مقامی عمائدین اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے موجود تھے۔