انڈیا امریکہ اسرائیل ٹرائیکا پاکستان میں سازشی کھیل کھیل رہا ، ناصر عباس جعفری

اسلام آباد( نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام کنونشن سینٹر میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 34ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ مہدی ع برحق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے   کہ شہید قائد نے انبیاء کے راستے کو اختیار کیا۔وہ حقیقی معنوں میں کربلائی و عاشورائی تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم فاتح خبر کے ماننے والے ہیں۔ ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ یہودی و نصاری کو خود پر غالب نہ آنے دیں۔ قران ہمیں ان کا راستہ روکنے کا حکم دے رہا ہے ۔پاکیزہ گودوں میں تربیت پانے والوں کو ذلت قبول نہیں کرتے۔ اس وقت پاکستان کو شہید قائدکے راستے کی ضرورت ہے۔ہم چود ہ سو سالوں سے حریت کے علمبردار ہیں۔ ہم نے کسی بھی دور میں غلامی قبول نہیں کی۔ کربلا کے پیروکاروں کو چاہیئے کہ وہ گلی محلے میں جا کر غلامی کے خلاف درس دیں۔ عالمی استکباری طاقتوں سے بھیک مانگنے والوں کو قومی وقار کا مجرم سمجھتے ہیں۔ہم نے عمران خان سے دوٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان کے فیصلے ملک کے اندر ہوں واشنگٹن میں نہ کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے ساتھی کھل کر سامنے آچکے ہیں ۔پاکستانی عوام امریکہ کے خلاف نفرت کا برملا اظہار کر رہے ہیں۔انڈیا امریکہ اسرائیل ٹرائیکا پاکستان میں سازشی کھیل کھیل رہا ہے۔ہم پاکستان کے غیرت مند ، باشعور و باضمیر بیٹے ہیں۔ہم گھروں میں نہیں بیٹھے گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...